شام : (جیو ڈیسک) شام کے دارالحکومت دمشق میں حکومت کے حامی نیوز چینل پر مسلح افراد کے حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق بموں اور جدید ہتیاروں سے مسلح افراد نے صدر بشارالاسد کی حمایت کرنے والے ٹی وی چینل پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چینل پر کام کرنے والے تین ملازمین ہلاک ہو گئے۔ شامی حکام نے واقعے کی ذمہ داری حکومت مخالفین باغیوں پر عائد کی ہے۔