مصر (جیوڈیسک) مصر کے صدر محمد مرسی نے خبردار کیا ہے کہ مصر شام میں کسی بھی قسم کی بیرونی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا. غیر ملکی میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مصر خطے کے مسلے کا پرامن، موثر اور پائیدار حل چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ شامی عوام اس قابل ہیں کہ اپنے طور انقلاب کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر سکیں.
صدر مرسی کا کہنا تھا کہ مصرشام میں امن کے استحکام اورتبدیلی کے لیے شامی عوام کی امنگوں اورخواہشات کا احترام کرتا ہے، صدر مرسی نے چین، روس اور دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ شامی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے ان کی جدو جہد کی حمایت کریں، انہوں نے واضح کیا کہ انقلاب کے بعد مصر دیگر اقوام سے برابری کی بنیاد پر پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، ہم مصر سمیت خطے میں کسی کی دھمکیوں اور جارحیت کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی معاہدوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، صدر مرسی نے کہا جنگ مسلے کا حل نہیں، انصاف پر مبنی امن سب کی ضرورت ہے۔