شام میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، تازہ کارروائی میں اکیاون افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ عرب لیگ نے حکومت کو تشدد ختم کیلئے چوبیس گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔غیرملکی خبررساں ایجنسی اور عرب ٹی وی کے مطابق جمہوریت پسند حمص اور دیگر شہروں میں شام کے صدر بشار الاسد اور سیاسی و سماجی اصلاحات کیلئے مظاہرہ کررہے تھے۔ کہ سرکاری فوج نے کارروائی شروع کردی۔ جس کے نتیجے میں تیرہ سویلین، تئیس فوجی اور پندرہ فوجی بھگوڑے ہلاک ہوگئے۔ جمہوریت پسندوں کا کہناہے کہ فوج کی بے رحمانہ کارروائی میں زخمی ہونے اکثر افراد کی حالت نازک ہے۔ ادھر عرب لیگ کا ایک اجلاس مصر کے شہر قاہرہ میں ہوا۔ جس میں ایک بار پھر شام کے صدر بشار الاسد کو اپنی شہریوں کے خلاف کارروائی بند کرنے کیلئے چوبیس گھنٹوں کی مہلت دی گئی۔ اور اگر ایسا نہ ہوا تو عرب رکن ممالک شام کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کا اعلان کرینگے۔