شام میں تشدد جاری،13 افراد ہلاک،ایران کا شام کی مدد کا اعلان

syria

syria

شام میں عرب مبصرین بھی تشدد نہ رکواسکے۔ فوجی کمانڈر سمیت تیرہ افراد کو ہلاک کردیاگیا۔ جبکہ ایران کی القدس فورس نے بیرونی جارحیت کے خلاف بشارالاسد کی مدد کا اعلان کردیا ہے۔
انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ویڈیو میں شام کے مختلف شہروں میں احتجاج کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ متعدد مقامات پر شہریوں پر فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں مسلح افراد نے فوج کے کمانڈر عبدالحامد کو قتل اور ڈرائیور کو زخمی کردیا۔
ادھر ایران کے پاسداران انقلاب کے حکام نے کہا ہے کہ شام کو اسلحہ فراہم نہیں کیا جا رہا ۔ لیکن اگر دمشق پر بیرونی جارحیت کی گئی تو شام کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے عرب لیگ کے مبصرین پر زور دیا کہ وہ شام کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے کام جاری رکھیں۔