شام میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مزید چالیس افراد ہلاک ہوگئے

syria clash

syria clash

شام میں عرب مبصرین کی موجودگی میں جمہوریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مزید چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ قطر نے پرتشدد کارروائیاں رکوانے کیلئے عرب ممالک کی فوج شام بھیجنے کی تجویز دے دی۔
لبنان کی سرحد کے قریب زبادانی کے علاقے میں شام کی فوج کی کارروائی میں چالیس افراد ہلاک ہوئے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ حمص اور دیگر شہروں میں ایک ہفتے کے دوران پندرہ افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب قطر کے امیر نے امریکی ٹی وی کو انٹریو میں تجویز دی کہ شام میں پرتشدد کارروائیاں رکنی چاہئیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کی فوج شام بھیجی جائے اور مبصرین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔