عرب لیگ کے مبصرین نے شام میں تشدد ختم کرانے کی نگرانی شروع کردی، سرکاری فورسز کو شورش زدہ علاقے حمص سے ہٹا لیا گیا۔ عرب لیگ کی انسانی حقوق آرگنائیزیشن کے سربراہ محمود میئری نے کہا ہے کہ شام کی فوج نے صدر البشر کے مخالف حمص سے فوجوں کا انخلا شروع کر دیا ہے، جہاں کچھ روز سے شورش بر پا تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کی افواج کو شام کے پسماندہ علاقوں تک محدود کر دیا ہے، دوسری جانب شام کی حکومت نے عرب لیگ کے مبصرین کی سہولت اور تعاون کا مکمل یقین دلایا ہے شام کے اہلکاروں نے عرب لیگ کے نمائندوں کی موجودگی کے باعث شورش زدہ علاقوں میں صورتحال کو بہتر بنایا، جسے عرب لیگ کے سینیئر ارکان نے سراہا ہے۔