شام : (جیو ڈیسک)شام میں جنگ بندی کے باوجود کے باوجود لڑاء کا سللہ جاری ۔ ہولہ میں 60سے زائد افراد کے مارے جانے کی نئی فوٹیج سامنے آئی ہے۔فوٹیج میں ایک کمرہ دکھایا گیا ہے جو لاشوں سے بھراہوا ہے اس میں بچوں عورتوں اور مردوں کی لاشیں ہیں تاہم زیادہ تر لاشیں بچوں کی ہیں ۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ شام کی سرکاری فوجوں کے ساتھ توپخانے کی لڑاء میں 90افراد مارے گئے ہیں۔
شام میں چھ ہفتے پہلے اقوام متحدہ تحت ہونے امن معاہدے اور معائنہ کاروں کی آمد کے بعد خونریزی کا یہ سب سے بد ترین واقعہ ہے ۔ اقوام متحدہ اور برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے ہولہ میں ہونے اس خونریزی کے واقعے کی شدی دمذمت کی گء ہے ۔ اور کہا گیا ہے کہ بچوں خواتین اور بیگناہ سویلین افراد کی ہلاکتں ناقابل قبول ہیں ۔ متحدہ عرب امارت نے عرب لیگ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ ترکی نے بھی ہولہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔