شام میں پانچ ایرانی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا۔ جبکہ شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہمز شہر میں آٹھ انجینئرز لاپتہ ہو گئے ہیں جن کا تعلق مختلف قومیتوں سے ہے ۔ شام میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی شہریوں کو بدھ کے روز اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ کام کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔ ایران نے شام کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اغوا ہونے والوں کی فوری بازیابی کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔