شام میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بم دھماکوں اور فوجی کارروائی میں ہلاکتوں کی تعداد ستر کے قریب پہنچ گئی جبکہ دمشق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کل ہورہی ہے۔
سرکاری فوج نے حمص شہر میں چھٹے روز بھی کارروائی جاری رکھی جس میں متعدد باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ اس سے پہلے دوسرے بڑے شہر علی پو میں دو کار بم دھماکے ہوئے جس میں تیس کے قریب افراد ہلاک اور ڈھائی سو زخمی ہوگئے۔
حزب اختلاف کا دعوی ہے کہ صرف ایک روز کی کارروائی میں ستر کے قریب افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی پیر کے روز اپنے اجلاس میں شام کی تازہ صورتحال پر غور کرے گی اور تشدد کے خاتمے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔