شام میں پرتشدد کارروائیاں جاری، مزید 100 افرادہلاک

Syria

Syria

شام : (جیو ڈیسک) شام میں پرتشدد واقعات جاری ہیں، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید سو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جس میں ریڈ کریسنٹ تنظیم کا ایک کارکن بھی مارا گیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے دعوی کیا کہ ہفتے کے روز شام میں پرتشدد واقعات میں مزید سو افراد ہلاک ہوئے۔ جن میں دو تہائی افراد عام شہری تھے۔مشری علاقے میں سکیورٹی فورسز کی بمباری کے باعث پینسٹھ افراد مارے گئے جن میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیں۔

جھڑپوں کے دوران انیس فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ پرتشدد کارروائیوں کے دوران ریڈ کریسنٹ تنظیم کا ایک کارکن بھی مارا گیا۔