شام میں ہاتھ پاؤں بندھی 13 افراد کی سر بریدہ لاشیں مل گئیں

syria

syria

شام : (جیو ڈیسک)شام میں تیرہ سر بریدہ لاشوں کے انکشاف نے درد دل رکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔اقوام متحدہ کے مبصر نے لاشوں کو ڈھونڈا تو مگر تمام غیر ملکی خبر رساں ادارے اس ویڈیو کی تصدیق سے انکاری ہیں۔ شام میں اقوام متحدہ کے ذمہ دار مبصر میجر جنرل رابرٹ موڈ کا کہنا ہے کہ شام کے مشرقی حصے سے ہاتھ پاؤں بندھی تیرہ ایسی لاشیں ملی ہیں جن کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ ان متوفیوں کے سروں میں نزدیک سے گولی مار کر انہیں ہلاک کیا گیا ہے۔

گھبرائے ہوئے جنرل موڈ نے شام کی تمام سیاسی جماعتوں اور گروپس سے اپیل کی ہے کہ وہ شام کے عوام کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بناے کے لئے امن قائم کرنے اور تشدد کا راستہ چھوڑنے کی جانب اپنے سفر کا آغاز کریں تاکہ شام میں قیام امن کی کوششوں کو توانا کیا جا سکے۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں اداروں نے نجی ویب سائٹ کی اس ویڈیو کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔