شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کا اجلاس آج ہو گا

united nation

united nation

شام سے متعلق عرب لیگ کے نئے سیاسی روڈ میپ پر اقوام متحدہ کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ عرب لیگ کے سربراہ نبیل اعرابی اور قطر کے وزیراعظم شیخ حماد شام میں اقتدار کے منتقلی کا منصوبہ سلامتی کونسل میں پیش کرینگے۔
نیویارک میں فرانس کے اقوام متحدہ میں مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے آج ہونے والے اجلاس میں شام کی موجودہ صورتحال پر غور کیاجائے گا۔ شام میں جمہوریت پسندوں اور فورسز میں کشیدگی بڑھنے کیبعد دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔ فوج نے ہراستا علاقے میں چوکیاں قام کرلی ہیں جبکہ دمشق کے دوسرے علاقے میں عرب لیگ کے مبصرین کو فوج کے ہاتھوں ہلاک کئے گئے جمہوریت پسندوں کی لاشیں دکھائی گئی۔ سرکاری فوج نے گھر گھر تلاشی لی اور متعدد لوگوں کو بھی گرفتار کیا۔ شام عرب لیگ کے مجوزہ منصوبے کو پہلے سے مسترد کر چکا ہے۔