شام : (جیو ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا ہے کہ خانہ جنگی سے بچنے کیلئے شام کے پاس راستے محدود ہوتے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شام کو فوری طور پر تشدد کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے اس سے قبل کوفی عنان نے خبردار کیا تھا کہ شام خانہ جنگی کی جانب بڑھ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں گزشتہ برس مارچ کے وسط سے جاری حکومت مخالف مظاہروں، سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن اور باغیوں کی کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر نو ہزار سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔