پاکستان کے مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنی وکٹوں کی تعداد تین سواڑتیس تک پہنچادی۔
شارجہ کے میچ میں شاہد آفریدی نے کیریئر میں آٹھویں مرتبہ ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کیا اور بھارتی اسپنر انیل کمبلے سے آگے نکل گئے۔کمبلے نے دوسواکہتر میچوں میں تین سو چونتیس وکٹیں لی تھیں۔ تین سو چونتیس ون ڈے میں شاہدآفریدی کی وکٹوں کی تعداد تین سواڑتیس ہوگئی۔
سری لنکن آف اسپنر پانچ سو چونتیس وکٹوں کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں۔ شاہد آفریدی سے زیادہ وکٹیں لینے والے دیگر بولرز وسیم اکرم،وقار یونس ،چمنداواس،شان پولاک،گلن مک گرا اور بریٹ لی سب فاسٹ بولرز ہیں۔