شاہ رخ نام کا کوئی شخص دبئی داخل نہیں ہوا: اماراتی پولیس

Shahrukh Jatoi

Shahrukh Jatoi

کراچی(جیوڈیسک) شاہ زیب قتل کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے خلاف انٹرپول نے ثبوت ناکافی قرار دے دیے۔ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی نام کا شخص دبئی میں داخل ہی نہیں ہوا۔

شاہ رخ جتوئی کی گرفتاری کے لیے جانے والی ٹیم نے دبئی میں پیپلز پارٹی کی اہم سیاسی شخصیات سے رابطہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق ٹیم نے شاہ رخ کی حوالگی میں مدد کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

دوسری طرف سندھ پولیس کی ٹیم نے شاہ رخ جتوئی کے خلاف ثبوت انٹرپول کے حوالے کیے ہیں جنہیں انٹر پول حکام نے ناکافی قرار دے دیا ہے جبکہ دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ رخ جتوئی نامی شخص دبئی میں داخل نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم سیاسی شخصیات کے ذریعے شاہ رخ جتوئی کی حوالگی چاہتی ہے۔