شاہ فیصل ٹاؤن حق پرست اراکین اسمبلی کی معاؤنت سے عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کو حتمی شکل دے دیا گیا

کراچی (ارشد محمد) شاہ فیصل ٹاؤن میں حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ، نشاط محمد ضیاء قادری ،ڈاکٹر ندیم مقبول کی معاونت سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی خصوصی ہدایت پر شاہ فیصل ٹاؤن میں اجتماعی قربان گاہوں اورعید الاضحی کنٹی جنسی پلان کو حتمی شکل دے دیا گیا ،عید الاضحی کے ایام میں پہلے تین سے تیسر ے دن تک میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ کرکے تمام محکمو ں کے افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ۔

عید الاضحی کے تینوں دن آلائشوں کو بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگانے اور تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کا کام معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لئے محکمہ سالڈ ویسٹ کے عملے پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ،شاہ فیصل ٹاؤن میں عید الاضحی کے تینوں دن عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنا نے کے لئے تمام یونین کونسل دفاتر اور ٹاؤن آفس کو مرکز شکایات میں تبدیل کردیا گیا شاہ فیصل ٹائون کے مکین ٹائون آفس میں قائم مرکزی شکایات سینٹر کے فون نمبر99248651اور99238820پر آلائشوں اور صفائی وستھرائی کے حوالے سے شکایات درج کراسکتے ہیں جہاں کوجود عملہ فوری عمل درآمد کو یقین بنا کر شکایات کا ازالہ کرے گا ، برقت رفتاری کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اُٹھانے اور اسے فوری ٹھکانے لگانے کے سلسلے میں شاہ فیصل ٹاؤن میں 5 لفٹنگ اسٹیشنز اور رہائئشی آبادی سے دور آلائشوں کو مدفون کرنے کے لئے 100فٹ لمبی 2 ٹرینچز تعمیر کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اجتماعی قربان گاہوں ،مساجد و مدارس میں آلائشوں کو جمع کرکے اٹھانے کے لئے کنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں چیف آفیسر و ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹاؤن کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹاؤن کے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پرصاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ٹاؤن انتظامیہ سے تعاون کریں عید الاضحی کے موقع پر قربانی ایک دینی فریضہ ہے لیکن اس کی آدائیگی کے ساتھ اپنے ماحول کو صاف رکھنا ہماری شہری ذمہ داری ہے قربانی کی آلائشوں کونالوں اور سیوریج لائنوں میں ہر گز نہ ڈالیں ٹاؤن کی جانب سے مقرر کردہ مقامات یا کھلی جگہ پر رکھیں تاکہ اسے فوری ٹھکانے لگا یا جا سکے۔

گزشتہ روزہ حق پرست اراکین اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول کے ہمراہ چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹاؤن کی تمام یونین کونسل کا دورہ کرکے TMAشاہ فیصل ٹاؤن میں جانب سے عید الاضحی کے موقع پر ہنگامی انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹاؤن کے متعلقہ محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اراکین اسمبلی نشاط محمد ضیا ء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول نے اس موقع پر موجود افسران وعملے کو ہدایت کی کہ عید الاضحی کے ایام میں صحت و صفائی کے مسائل کے حل کے لئے اپنے فرائض نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ انجام دیں ،قربانی کی آلائشوں کو زیادہ دیر علاقوں میں پڑا نہ رہنے دیں علاقوں سے آلائشوں کو فوری اٹھاکر اسے مدفون کرنے کے عمل کو برق رفتاری کے ساتھ انجام دیا جائے ۔

شکایتی مراکز کو فعال رکھا جائے اور عوامی شکایات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ عید الاضحی کے ایام میں صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کے قیام میں ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کا ساتھ دیں اور اپنے علاقوں اور شاہ فیصل ٹائون کی سابقہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے منفرد اعزاز کو برقرار کھیں اس موقع پر ٹاؤن ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کمال مصطفی نے اراکین اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور ڈاکٹر ندیم مقبول کو بتا یا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی خصوصی ہدایت پر عید الاضحی کے ایام میں شاہ فیصل ٹاؤن میں صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے ٹاؤن کی تمام یونین کونسل میں TMAشاہ فیصل کی جانب سے اجتماعی قربان گاہوں کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں عوام کو قربانی کے حوالے سے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا گیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ عوامی نمائندوں کی معاونت اور عوامی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹاؤن میں عید الاضحی کے ایام میں صاف ستھرا اور مثالی ماحول کے قیام کو یقینی بنا یا جائے گا۔