شاہ فیصل ٹائون میں تجاوزات کے خلاف مہم ،درجنوں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا گیا
Posted on October 20, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی: شاہ فیصل ٹائون میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران یونین کونسل نمبر3اور6کی مختلف شاہراہوں اور گلیوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کردیا ،تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بعد شاہ فیصل ٹائون کی مختلف شاہراہوں اور گلیوں کو کشادہ کرکے عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ٹریفک کے نظام میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کردیا گیا محکمہ ریگولیشن اور انسداد تجاوزات کی جانب سے متعدد علاقوں میں شاہراہوں پر قائم تجاوزات اور گلیوں میں غیر قانونی تعمیرات ازخود خاتمے کے لئے نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
چیف آفیسر شاہ فیصل ٹائون کو عوامی تعاون کے زریعے بلا تفریق تمام علاقوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کرکے عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت ۔چیف آفیسر کمال مصطفی نے کہا ہے کہ شاہ فیصل ٹائون میں عوامی مسائل کی راہ میں حائل رکاوٹ دور کرنے اور مشکلات کے آزا لے کے لئے آخری تجاوزات کے خاتمے تک انسداد تجاوزات مہم کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شاہ فیصل ٹائون کی تمام یونین کونسل میں شاہراہوں اور گلیوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فی الفور خاتمہ یقینی بنا یا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ کئے بغیر عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔چیف آفیسر کمال مصطفی نے محکمہ ریگولیشن کو ہدایت کی ہے کہ میونسپل قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اس موقع پر انہوں نے تمام محکموں کے افسران سے کہاکہ عوامی سہولتوں کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے اپنے فرائض کی انجام دہی نیک نیتی اور ایمناداری کے ساتھ انجام دیں ۔چیف آفیسر کمال مصطفی نے شاہ فیصل ٹائون کے مختلف یونین کونسل کا دورہ کرکے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلا جاری آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے عوامی علاقائی عوامی نمائندوں کے مشاورت اور عوام کے تعاون سے اقدامات کررہی ہے۔
تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے تمام یونین کونسل میں مہم کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں عوام سے اپیل کی کہ شاہراہوں اور گلیوں میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے اجتناب کریں اور ایسے غیر قانونی عمل میں مرتکب افراد اور اداروں کا محاسبہ کریں تاکہ باہمی تعاون کے زریعے غیر قانونی اقدام کی روک تھام کو یقینی بنا کر شاہ فیصل ٹائون میں مسائل سے پاک مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جاسکے۔