شاہ منظور علی نے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کا گروپ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب احمد ایم این اے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی
Posted on January 9, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
اٹک (جی پی آئی) سابق نائب ناظم یونین کونسل حاجی شاہ منظور علی نے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کا گروپ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب احمد ایم این اے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔
منظور علی کے ہمراہ شامل ہونے والوں میں رفیق محمود ، خلیل احمد ، صالحین کمانڈو ، لالہ فضل داد ، محمد اخلاق ، تنویر احمد ، محبوب احمد ، اعجاز طاہر ، نور عالم ، عبداللہ خان ، محمد دلاور اور حاجی شاہ گائوں کے معززین اور انکی برادری کی کثیر تعداد شامل تھی۔
شمولیت کے موقع پر حاجی شاہ گائوں میں سابق نائب ناظم منظور رعلی نے بڑی تقریب منعقد کی جس سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار شیخ آفتاب احمد ایم این اے ، امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 15 مسلم لیگ (ن) شیخ سلیمان سرور اور منظور علی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) جاوید باجوڑی ، سٹی صدر شیخ غلام صمدانی ، ملک عتیق الرحمان ، محمد عمران ، تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ملک محمد خان آف مرزا ، شیخ ناصر محمو د ، حاجی ملک محمد سلیم ، شیخ عارف محمود، نمبردارشیخ وحید احمد آف ساما ں ، دیر ینہ مسلم لیگی کارکن حاجی فدا ، حاجی زکریا ، حاجی چن شاہ کے علاوہ معززین علاقہ اور حاجی شاہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com