شجاع آباد (جیوڈیسک) 6اگست کو اپنے دو بچوں کا گلا دبا کر قتل کرنے وا لی خا تون ملزمہ آسیہ تھانہ صدر شجا ع آباد سے لیڈی کانسٹیبل کی وردی پہن کر فرار ہوگئی۔ نواحی علا قہ ڈیرہ عا ر بی کی ملزمہ آسیہ جس نے 6 اگست کو اپنے ہی 2لخت جگروں کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور جو کہ جو ڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی زیر حراست تھی آج صبح5بجے تھانہ صدر کی لیڈی کانسٹیبل کی وردی پہن کر تھانہ صدر سے فرار ہو گئی۔
ملزمہ کو تھانہ میں موجود ایک کمرہ میں سلایا ہوا تھا اس کی نگرانی پے مامور 2لیڈی کانسٹیبل کمرے میں موجود ہی نہ تھیں البتہ ان کی وردیاں کمرے میں پڑی تھیں جسے پہن کر ملزمہ فرار ہو گئی ۔ملزمہ کو کوئی ہتھکڑی وغیرہ نہیں لگائی گئی تھی۔ملزمہ قتل کے اس مقدمہ میں جوڈیشل ریمانڈ پر تھی۔پولیس نے ملزمہ کی تلاش شروع کر دی۔