شدید سردی، بچوں کی اموات میں اضافے کا خدشہ

afghan kid

afghan kid

بین الاقوامی امدادی تنظیم سیو دی چلڈرن نے کہا ہے کہ افغانستان میں پندرہ سال میں بدترین سردی کی لہر کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
امدادی تنظیم کے مطابق کابل کے قریب کیمپوں میں سردی کے باعث اٹھائیس بچوں کی موت ہو چکی ہے۔
امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے سردی سے بچا کے لیے کیمپوں میں گرم کپڑے، کمبل اور پلاسٹک شیٹیں بانٹنا شروع کر دی ہیں۔
تاہم اس کا کہنا ہے کہ سردی میں مزید اضافے کی پیشین گوئی کے باعث مزید کپڑے اور کمبلوں کی ضرورت ہے اور ان اشیا کے لیے فنڈز بھی درکار ہیں۔