شرمیلا ٹیگور نے ولیمہ کے دعوت نامے بانٹنا شروع کر دیے

 Sharmila Tagore

Sharmila Tagore

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ بیبو اور سیف کی شادی کے چرچے ہیں زوروں پر کرینہ کی ہو نیوالی ساس شرمیلا ٹیگور نے تو اپنے بیٹے سیف کے ولیمے کے دعوت نامے بھی بانٹا شروع کردئے۔کرینہ اورسیف شادی کی تاریخ مسلسل تاخیرکے بعد بالاآخر سترہ اکتوبر قرار پا ئی ہے ۔ شرمیلا ٹیگور نے تو عزیز وا قارب میں اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے سیف کے ولیمے کے کارڈ بھی بانٹنا شروع کردئے ہیں۔

کرینہ سے جب اس بارے میں پوچھا تو ہیروئن نے فرما بردار بیوی کا ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ سیف ہی شادی کے بارے میں اعلان کریں گے کہ شادی،کب کہاں اورکیسے ہو گی ۔سوال ہے کہ کیسے ہو گی مطلب کرینہ منڈت میں پھیرے لیں گی یا مولوی سیف اورکرینہ کا پڑھائے گا نکاح ۔کرینہ سے مذہب کی تبدیلی کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انھوں نے ذاتی معاملہ کہہ کے یہ بات بھی ٹال دی ۔