پاکستان(APNA انٹر نیشنلانجم بلوچستانی)لاہور بیورو اور ڈائریکٹر میڈیا شریف اکیڈمی جرمنی کے مطابق پاکستان، یورپ اور دنیا بھر میں فرو غ ِعلم و ادب کے لئے کوشاں حاجی شریف احمد ایجوکیشنل اینڈ لٹریری اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹئو، معروف شاعر شفیق مراد نے اکیڈمی کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکے فیصلے کے مطابق” سعادت حسن منٹو ایوارڈ” کا اعلان کیا ہے ۔
یہ ایوارڈ اردوادب کے بلند پایہ افسانہ نگار اور عظیم شخصیت سعادت حسن منٹو کے سوسالہ جشن ِ ولادت کے حوالے سے ایک ایسی کتاب کو دیا جائے گا، جس میں منٹو کے نقطہ نظراور پیغام کی جھلک نظر آتی ہو۔ سعادت حسن منٹو ایوارڈ کے لئے کتاب کا چنائو شریف اکیڈمی کابورڈ آف ڈائریکٹر زکرے گا۔شریف اکیڈمی جرمنی کے ڈائریکٹر برائے پاکستان ولایت احمد فاروقی کے مطابق یہ ایوارڈ پاکستان میں منعقد ہونے والے اکیڈمی کے دوسرے سالانہ انٹر نیشنل کنونشن میں دیا جائے گا،جو ٢٠١٣ء میں منعقد ہو گا۔جس میں چیف ایگزیکٹئوشفیق مراد جرمنی سے بہ نفسِ نفیس شرکت فرمائیںگے۔
ایوارڈکا اعلان کرتے ہوئے شفیق مراد نے کہاکہ ”اس ایوارڈ سے جہاں اردو ادب کی ترویج پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے وہاں لکھاریوں اور ادیبوں کی حو صلہ افزائی بھی ہوگی۔”وہ اپنا انٹرنیشنل کو ایوارڈ کے بارے میںاپنی امید اوراسکے اغراض و مقاصد سے آگاہ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شر یف اکیڈمی جرمنی کی جانب سے لاہورمیں منعقد ہونے والے پہلے سالانہ انٹر نیشنل کنونشن میں فیض احمد فیض ایوارڈ ، حبیب جالب ایوارڈ اور ڈاکٹر شمس الحق طیب ایواراڈ لوگوں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔