شعراء کرام نے قوم کو بیدار کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے: مہر یوسف یعفور

گجرات (جی پی آئی) شعراء کرام نے قوم کو بیدار کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت مہر یوسف یعفور صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع گجرات نے گزشتہ روز شاعر ِ انقلاب انوار المصطفےٰ ہمدمی سے ملاقات کے دوران کیا مہر یوسف یعفور نے کہا کہ جس قوم نے اپنے مفکرین کی پذیرائی کی اسی قوم نے ترقی کی منازل طے کیں ، شاعرِ انقلاب انوار المصطفےٰ ہمدمی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو اپنے اشعارکی شکل میں قوم تک پہنچایا اور ان میں بیداری کی لہر دھوڑتی ہے ان کے لکھتے ہوئے ترانے آج ہر زبان پر ہیں ۔

ان کی تحریر کردہ چھ کتابیں تمام اچھی لائبریوں کی زینت بنی ہوئی ہیں اور عوام سے بھرپور پذیرائی حاصل کر چکی ہیں ، ان کی آنے والی کتاب ”بغاوت ” انقلابی شاعری کی دنیا میں تہلکہ ثابت ہو گی ، شاعر انقلاب انوارالمصطفےٰ ہمدمی نے کہا کہ میں نوجوانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اٹھیں اور انقلاب کی خطار قربانی دینے کیلئے تیار ہو جائیں ، کیونکہ قربانیوں کے بغیر انقلاب نہیں آتے اور پاکستان میں انقلاب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں آ سکتا ہے ، اس موقع پر تنویر احمد خاں سابق مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ، حافظ سلیم اور بلال مصطفوی بھی موجود تھے ۔