شمالی علاقوں میں برفباری، سردی مزید بڑھ گئی

snow

snow

ملک کے شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محمکہ موسمیات نے آج بھی ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور مالاکنڈ ڈویژن میں ہلکی برفباری ہوئی۔ مالم جبہ میں ڈیڑھ انچ اور کالام میں نصف انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر ، گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھندرہے گی۔ کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی سات ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین ،گلگت میں منفی دو اور مری میں صفر سینٹی گریڈ رہا۔