میرعلی : شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے قریب مچی خیل گاں میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے سے پاکستانی سیکورٹی اہلکار بال بال بچ گئے۔ عسکری ذرائع نے ذرائع کو بتایا کہ گزشتہ شب مچی خیل میں گرنے والے امریکی جاسوس طیارے کے ملبے کی تلاش کے دوران اچانک دوسرے ڈرون طیارے سے میزائل فائر کیا گیا جو کہ پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کے قریب آ کر گرا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد چارسو کے قریب تھی جس میں فوج کے جوان، خاصہ دار فورس اورلیوی کے اہلکار شامل تھے۔ یہ اہلکار گزشتہ رات گرنے والے ڈرون کا ملبہ ڈھونڈنے آئے تھے۔