شمالی وزیر ستان (جیوڈیسک)شمالی وزیر ستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میرانشاہ کے علاقے تپی میں امریکی طیاروں نے ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں اب بھی ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کی وجہ سے شہری خوف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے امدادی کام شروع نہیں ہوسکا۔ واضح رہے کہ امریکی ڈرون طیاروں کی طرف سے پہلے ایک میزائل فائر کیا جاتا ہے جب لوگ امدادی کاموں کے لیے اکٹھے ہوں تو ان پر دوسرا میزائل فائر کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اب شہری فورا جائے وقوعہ پر پہنچنے سے اجتناب برتنے لگے ہیں۔