شمالی کوریا کے سوشلسٹ رہنما کم جونگ ال کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جارہی ہیں شمالی کوریا کے آنجہانی رہنما کم جونگ ال کی آخری رسومات میں کوریا کے عوام کے ساتھ مسلح افواج کے دستے شریک ہیں،آخری رسومات پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ ادا کی جا رہی ہیں جس میں شمالی کوریا کے نئے سربراہ کم جونگ ان بھی شریک ہیں ۔ قوی امید ہے کہ شمالی کوریا کے نئے سربراہ کم جونگ ان اپنے ملک کی آئندہ پالیسیوں کا اعلان کریں گے، مبصرین کے مطابق شمالی کوریا کی پالیسیوں میں کسی تبدیلی کے امکانات نہیں،شمالی کوریا کے نئے رہنما کم جونگ ان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے والدکم جونگ ال کی پالیسیاں برقرار رکھیں گے،یاد رہے کہ شمالی کوریا طویل عرصے سے اپنے سخت موقف کی بنا پر دنیا میں جانا جاتا ہے۔