شمالی کوریا میں فوجی سربراہ کو برطرف کر دیا گیا

Ri Yong Ho

Ri Yong Ho

شمالی کوریا(جیو ڈیسک)شمالی کوریا میں فوج کے سربراہ ری یونگ ہو کوان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ری یونگ ہو کودیگر تمام سرکاری عہدوں سے بھی فارغ کر دیا گیا۔ وہ فوج کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ بااثر مرکزی عسکری کمشن کے نائب چیئرمین اور حکمراں ورکرز پارٹی کے اعلی عہدیدار بھی تھے۔

پارٹی کی جانب سے جاری کئے گئے مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ ری یونگ ہو کو بیماری کی وجہ سے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ بیان میں ان کے متبادل کا ذکر نہیں کیا گیا۔