شمالی کوریا کا بحیرہ پیسیفک میں راکٹ تجربہ ناکام

DPRK CONTROL CENTER

DPRK CONTROL CENTER

شمالی کوریا : (جیو ڈیسک) جاپانی وزیر دفاع ناکی تناکا نے بتایا ہے کہ لگتا یوں ہے کہ راکٹ خلا میں تقریبا 120کلومیٹر تک اڑنے کے بعد چار ٹکڑے ہوگیا جو زرد سمندر میں جا گرے۔ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، امریکہ کے انتباہ اور دیگر اقوام کی طرف سے نتائج بھگتنے کی دھمکی کے باوجود جمعے کے دِن علی الصبح تین مرحلوں پر مشتمل راکٹ کا تجربہ کیا۔

جنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تجربہ ناکام رہا۔ پیانگ یانگ نے کہا ہے کہ راکٹ کا مقصد مدارمیں سیٹلائٹ روانہ کرنا تھا۔ تاہم، امریکہ اور اس کے ایشیائی اتحادیوں، جنوبی کوریا اورجاپان کو شبہ ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے یہ تجربہ محض بیلسٹک میزائل صلاحیتیں جانچنے کا ایک بہانہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شمالی کوریا کی صورتِ حال اور جمعے کے روز کے دیدہ دلیری کے مظاہرے کا ممکنہ جواب دینے کے معاملے پر غور کرے گی۔