شمسی ایئر بیس خالی کرانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ امریکا

Jay Carney

Jay Carney

پینٹا گون کا کہنا ہے کہ شمسی ایئربیس خالی کرانے کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ امریکا نے کہاہے کہ نیٹو حملے کو سنجیدگی سے لیاگیا ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ نیٹو حملے کی تحقیقات کرے گی۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنے نے میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ امریکی صدرنے حملے میں ہلاکتوں کو سانحہ قراردیا ہے اور نیٹوحملے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پرافسوس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکام پاکستان سے رابطے میں ہے۔ دوسری جانب ترجمان پینٹاگون جارج لٹل نے صحافیوں کو بتایا کہ شمسی ایئربیس خالی کرانے کے مطالبے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ شمسی ایئربیس پر کوئی امریکی فوجی موجود نہیں ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ امریکی سنٹرل کمانڈ اور ایساف نیٹو حملے کی الگ الگ تحقیقات کریں گی۔ پاکستانی حکام سے رابطے میں اورمعاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بون کانفرنس میں شرکت پاکستان کے مفاد میں ہے۔