شنگھائی ماسٹرز ٹینس (جیوڈیسک) شنگھائی ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کا ٹکراو دفاعی چیمپئن اینڈی مرے سے ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل نوواک ڈیوکووچ اور ٹوماس برڈیچ کے درمیان کھیلاجائے گا۔ شنگھائی ماسٹرز کوارٹر فائنل میں سوئٹرز لینڈ کے راجر فیڈرر نے کروشین مارین سیلچ کو چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے ہرادیا۔
سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن اینڈی مرے سے ہوگا۔ مرے نے جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹپنک کو زیر کیا۔ عالمی نمبر دو نوواک ڈیو کووچ نے جرمن ٹامی ہاؤس کے خلاف چھ تین اور چھ تین کے اسکور سے اسٹریٹ سیٹ میں فتح پائی۔
ہاؤس کیریئر کی پانچ سوویں کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ نے فرانس کے جو ولفریڈ سونگا کو چھ تین اور سات چھ کے اسکور سے شکست دے دی۔