شکیل بدایونی

 

Shakeel Badayuni

Shakeel Badayuni

نام :: شکیل بدایونی

 

تاریخ پیداءش :: 1916

:: تاریخ وفات

وجھ شھرت :: نامور شاعر

برصغیر پاک وہند کے نامور اردو شاعر اورمغل اعظم، بیجو باورا اور میرے محبوب جیسی درجنوں کامیاب فلموں کے سینکڑوں یادگار گیتوں کے خالق شکیل بدایونی کا آج ترانوے واں یوم پیدائش ہے۔

انیس سو اکسٹھ، باسٹھ اور تریسٹھ میں مسلسل تین سال تک گیت نگاری کا فلم فیئر ایوارڈ جیتنے والے شکیل بدایونی تین اگست 1916کو اتر پردیش کے علاقے بدایوں میں پیداہوئے۔عربی، اردو، فارسی اور ہندی میں مہارت گھر پر ہی حصول تعلیم کے دوران ہو گئی۔

انیس سو چھتیس میں علی گڑھ یونیورسٹی میں حصول تعلیم کے دوران مشاعروں میں شرکت کی۔ انیس سو چالیس کے بعد بی اے کرکے دہلی گئے تو سپلائی افسر کی نوکری بھی مشاعرے پڑھنے کی لگن نہ چھڑا سکی اور انیس سو چوالیس میں ا ن کی شہرت نے فلم نگری کو بدایونی سے رابطے کیلئے مجبور کردیا۔

وہ انیس سو سینتالیس میں ریلیز ہونے والی فلم درد کی کامیابی کی وجہ بنے اور یوں شکیل بدایونی پہلی ہی فلم سے شہرت کی بلندیاں چھونے والے چند شعرا میں شمار ہونے لگے۔ فلم چودھویں کا چاند ،گھرانہ اور بیس سال بعد کیلئے نغمہ نگاری پرشکیل بدایونی بہترین نغمہ نگار قرارپائے۔

برصغیر پاک و ہند میں اردوادب کا عہد ساز شاعر بیس اپریل انیس ستر کو ذیابیطس میں مبتلا ہو کر تریپن سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گیا لیکن جیسا کہ بدایونی کہا کرتے تھے مجھے فخر ہے میری شاعری میری زندگی سے جدا نہیں۔ شکیل بدایونی کے جانے کے بعد بھی ان کے گیت انہیں زندہ رکھے ہوئے ہیں اور ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔