انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شہباز بھٹی قتل کیس میں دبئی سے گرفتار ملزم ضیا الرحمان کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ملزم ضیا الرحمان کو دو روز قبل دبئی پولیس نے وزات داخلہ کی درخواست پر گرفتاری کیا۔ ملزم کو آج صبح دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ ملزم کو انتہائی کڑے پہرے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
آئی نائین پولیس نے ملزم کا سات دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کیا جو کہ عدالت نے منظور کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ اس کیس میں شریک ملزم ملک عابد تاحال دبئی میں روپوش ہے جس کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کوشش کررہی ہے۔