لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی انہیں دعائیں دیں کہ بالآخر ساڑھے چار سال بعد ان کے خوف سے شہباز شریف نے اپنے پارٹی کارکنوں اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں شروع کر دیں۔
لاہور میں پارٹی وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے منظور احمد وٹو کا کہنا تھا کہ ساڑھے چار سال سے شہباز شریف ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی عزت نفس مجروح کر رہے تھے مگر شہباز شریف کو اخلاقیات سکھانے کے اعلان کے بعد اب وہ ملاقاتوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔
منظور وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں اتحادیوں سے ملکر نون لیگ کو شکست دے گی اور وہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔