وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کو پچاس لاکھ روپے کا اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دو کروڑ روپے کا دینے اور پنجاب میں تین نئی آسٹرو ٹرف بچھانے کا اعلان کیا۔
چیمپینز ٹرافی میں کانسی کا تمغے جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات میں شہباز شریف نے کھلاڑیوں کو آفیسر بھرتی کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مقصد کے لیے چوہدری اختر رسول کی سربراہی میں کمیٹی بنادی ہے جس کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔
انھوں نے ہدایت کی کہ لاہور میں چیف منسٹر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا پلان بھی تیار کیا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی ٹیم نے چیمپینز ٹرافی میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اب ٹیم بھرپور تیاری کرے اور ورلڈ کپ جیت کر قوم کو تحفہ دے۔