شہباز شریف کی انقرہ میں ترک صدر عبداللہ گل سے ملاقات

Gül Receives Shahbaz Sharif

Gül Receives Shahbaz Sharif

انقرہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے انقرہ میں ترک صدر عبداللہ گل سے ملاقات کی۔ ترک صدر اور وزیراعلی پنجاب کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ وزیراعلی شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام میں دوستی کا لازوال رشتہ قائم ہے، ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، ترکی کی ترقی پاکستان کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ترک صدر عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیراعلی شہباز شریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔