شہنشاہ مزاح (جیوڈیسک) معروف اداکار لہری کی ڈیرھ ماہ قبل طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کے باعث انہیں ایک نجی اہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ اداکار کی طبیعت میں بہتری نہ آنے کے باعث وہ آج مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر دنیا سے چلے گئے۔مزاحیہ اداکار سفیر اللہ لہری کراچی کے مقامی اسپتال میں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تھے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں سانس کی تکلیف کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق شوگر لیول اور بلڈ پریشر انتہائی کم ہو جانے کی وجہ سے ان کی طبعیت مزید بگڑ گئی تھی۔
ڈاکڑوں نے ادکار لہری کو آج صبح وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا تھا۔ لہری نے 60 سے لیکر 80 کی دہائی تک 400 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔ وہ تقریبا 25 برس قبل فلموں سے دور ہو کر لاہور سے کراچی منتقل ہو گئے تھے اور وہاں گزشتہ 20 برس سے وہ مختلف بیماریوں سے لڑ رہے تھے۔
اداکار لہری نے 1956 میں فلم انوکھی سے آغاز کیا تھا اس کیساتھ ساتھ اداکار نے پنجابی فلموں بھی کام کیا تھا ۔ مزاحیہ اداکار کو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اداکار لہری کی آخری فلم دھنک 1986 میں ریلیز ہوئی تھی۔