شیخ افضل کی 8 ارب 40 کروڑ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور

NAB

NAB

قومی احتساب بیورو نے حارث اسٹیل ملز کیس میں ملزم شیخ افضل کی جانب سے آٹھ ارب چالیس کروڑ روپے واپس کرنے کی پلی بارگین کی درخواست قبول کر لی۔ چیئرمین نیب فصیح بخاری کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف کیسوں میں پلی بارگین کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔

ترجمان نیب کے مطابق بورڈ نے حارث اسٹیل ملز کیس میں ملزم شیخ افضل کی جانب سے پنجاب بینک کے آٹھ ارب چالیس کروڑ روپے واپس کرنے کی درخواست قبول کر لی۔ ملزم پر پنجاب بینک سے جعلی ناموں پر اتنی ہی مالیت کے قرضے حاصل کرنے کا الزام تھا۔

پلی بار گین کی دوسری درخواست ایک نجی کمپنی بی این پی کے عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے دی گئی تھی۔ ملزم پر الزام تھا کہ اس کی کمپنی نے فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کے نام پر جعلی کاغذات کے ذریعے بینک آف پنجاب سے قرضہ حاصل کیا۔ پلی بار گین کے تحت ملزم ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے واپس کرے گا۔