شین زین : ایک اعلی امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ چین کو شمالی کوریا پر دبائو ڈالنا ہو گا کہ مزید اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرے۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ایک معاون نے چین کے جنوبی شہر شین زین میں مختصر قیام کے دوران کہی۔ امریکہ کے اعلی سفارتکار یہاں سٹیٹ کونسل وائی بینگوا سمیت دیگر مقامی حکام سے ملاقات کرنے جارہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا مزید اشتعال انگیز کارروائی کا سوچ رہا ہے تو ایسے میں چین کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ وہ ایسی کارروائی کی حوصلہ شکنی کے لئے پیانگ یانگ پر دبائو ڈالے۔ نومبر میں شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ کشیدہ سرحد کے قریب یونگ پیونگ جزیرے پر توپ خانے اور راکٹوں سے حملہ کیا تھا جس میں دومیر ینز اور دو شہری ہلاک ہوئے تھے ۔ 53-1952 کی جنگ کے بعد جنوبی کوریا میں شہری آبادی پر یہ پہلا حملہ تھا۔ امریکی حکام نے کہا کہ چین شمالی کوریا کو لازمی طورپر بتائے کہ واشنگٹن تخفیف اسلحہ بارے 6 فریقی مذاکرات کی بحالی کے لئے پیانگ یانگ کی جانب سے حقیقی پیش رفت دیکھنا چاہتا ہے۔