کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنا کر عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے شاہراہوں ،سڑکوں اور گلیوں میں صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر کے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں سڑکوں ،فٹ پاتھوں اور گلیوں میں بلڈنگ میٹریل ،مٹی،ملبہ اور کچرے کے ڈھیر کوپھیلانے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے TMAشاہ فیصل ٹائون اور KW&SBکے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل اور ملحقہ گوٹھوں اور پرائیویٹ سوسائٹیز کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی مسائل کا جائزہ اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی اور علاقائی ترقی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو عوامی تعاون کے زریعے خاتمہ کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل کالونی کی تمام یونین کونسل خصوصاً گوٹھوں اور پرائیویٹ سوسائٹیز میں صفائی وستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دہی کو تسلسل کے ساتھ یقینی بنا یا جائے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے بھی اپیل کی کہ علاقائی ترقی اور خوبصورتی کو قائم و دائم رکھنے اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون سے تعاون کریں بلڈنگ میٹریل ،مٹی ،ملبہ اور گھروں کا کوڑا کرکٹ سڑکوں اور گلیوں ،محلوں میں نہ پھینکیں بلکہ اسے مقررہ مقامات پر ڈالیں تاکہ باہمی تعاون کے زریعے شاہ فیصل ٹائون کو صاف ستھرائی صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جاسکے ۔