ملتان میں کسانوں کے جلسہ کے دوران اس وقت بد نظمی پیدا ہوگئی جب شاہ محمود قریشی کا نام تقریر کے لیا گیا تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے بجلی کے اوور بلنگ پر صدر اور وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔ملتان میں کسانوں کے مسائل اور بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف جلسہ کیا گیاجس میں اس وقت بدنظمی دیکھنے میں آئی جب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسٹیج پر بلانے کا اعلان ہوا۔احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کسانوں کے پروگرام میں سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ واپڈا کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ عوام اور کاشت کاروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔شاہ محمود قریشی نے بجلی کے اضافی بلوں پر صدر ، وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج پر دے ڈالا ۔جلسے کے بعدبجلی کی اوور بلنگ کے خلاف کاشت کاروں نے مظاہرہ بھی کیا۔