پاکستان : (جیو ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے وزیرداخلہ رحمان ملک کو فون کر کے یرغمالیوں کی بازیابی کیلیے اقدامات کی ہدایت کی۔یرغمالیوں کے اہلخانہ کے مطابق تاوان کی رقم میں تیرہ کروڑ روپے کم ہیں۔ اہلخانہ کی آہوں اورسسکیوں پر صدر آصف زرداری نے نوٹس لیا اور وزیرداخلہ رحمان ملک کو فون کرکے صومالی قزاقوں سیپاکستانی یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنانے کی ہدایت کی۔
صدر نے ہدایت کی ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے۔