نیٹو حملے پر صدر براک اوبامہ پاکستان سے باضابطہ معافی نہیں مانگیں گے۔ امریکی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے حکام کا خیال ہے کہ باضابطہ معافی سے پاک امریکہ تعلقات کی بحالی میں مدد ملے گی جبکہ وہائٹ ہاس نے معافی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی وزرات دفاع کے مطابق واقعہ پر ہیلری کلنٹن اور دیگر سینئرحکام کے بیانات کافی ہیں جبکہ امریکی وزرات خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات کی بحالی کے لئے معافی کو اہم قرار دیا، ادھر پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ امریکی صدر کی معافی سے دونوں ممالک کے تعقات کو معمول پر لانے میں مدد ملے گی۔ منڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے کے بعد پاکستان میں پائے جانے والے غم و غصہ کو کم کرنے کے لئے امریکہ کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہئیں۔