امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوبامہ اور خاتون اول مشیل اوبامہ نے لندن اولمپکس اور پیرالمپک گیمز کی فاتح ٹیموں کا وائٹ ہاؤس میں شاندار انداز میں خیرمقدم کیا۔ صدر اوبامہ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں مائیکل فیلپس اور ٹائیس گائے سمیت امریکاکے چارسو سے زائد اولمپیئنز اور پیرالمپیئنز شریک ہوئے۔
اس موقع پر صدر اوبامہ نے نوجوان امریکنز کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کرنے پر کھلاڑیوں کاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو آپ سب پرفخر ہے۔آپ نے ہمارے سمر کوناقابل فراموش بنا بنا دیے ، خوشی ہے کہ آپ سب کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا موقع ملا۔امریکی خاتون اول مشیل اوبامہ لندن اولمپکس کے دوران امریکی دستے کی سربراہ کی حیثیت سے موجود تھیں۔ تقریب میں مشل اوبامہ اور نائب صدر جو بائڈن بھی موجود تھے۔