صدر زرداری آج دیامیر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

PRESIDENT

PRESIDENT

صد ر آصف علی زرادای آج میگا پراجیکٹ دیامیر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ واپڈا نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ بھاشاڈیم سے پینتالیس سو میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ یہ منصوبہ سال دوہزار پندرہ تک مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اس ڈیم کی فزیبلیٹی اسٹڈی اور انجینئرنگ ڈیزائن مکمل کرنے میں ستائیس برس لگے۔ جس کی وجہ سے اس ڈیم کی لاگت دوگنا ہوگئی اور یہ چھ اعشاریہ سات ارب سے بڑھ کر بارہ ارب ڈالر ہوگئی ہے۔ اس ڈیم کی تعمیر کے لئے عالمی امدادی اداروں اور بینکوں کے کنسورشیم سے فنڈز لئے جائیں گے۔