پاکستان: (جیو ڈیسک) صدر آصف علی زرداری بھارت کا دورہ مکمل کر کے وطن وآپس پہنچ گئے ہیں۔ صدر زرداری نے اپنے دورہ بھارت کے دوران اجمیرشریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دی اس موقع پر صدر نے درگاہ کیلیے دس لاکھ ڈالر نذرانے کا اعلان بھی کیا۔
صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اجمیر شریف پہنچنے پر ٹویٹر پر جاری کئے پیغام میں کہا کہ انہیں خواجہ غریب نواز کی زیارت پر بیحد خوشی ملی ہے اور ان کے پاس الفاظ نہیں کہ وہ اس کو بیان کر سکیں۔ بھلاول بھٹو زرداری نے اپنا موبائل نکالا مہمانوں کے کتاب میں صدر زرداری کے لکھے تاثرات اور لوگوں سے معلوم کر کے بینظیر بھٹو کے تیرہ اگست دو ہزار تین کے دورے کے دوران لکھے گئے تاثرات کی تصویر تاری اور دونوں تصاویر ٹویٹر پر جاری کر دیں۔
قبل ازیں صدر آصف زرداری اپنے وفد کے ہمراہ نئی دہلی ایئر پورٹ پہنچے تو بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امورپون بھنسال نے ان کا استقبال کیا۔ صدر زرداری ایئرپورٹ سے من موہن سنگھ کی رہائش گاہ سیون آر سی آر پہنچے تو بھارتی وزیر اعظم نے صدر زرداری کا استقبال کیا ۔ دو نوں رہنماں نے طویل اور پرجوش مصافحہ کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماں کے چہرے کھلے رہے۔ صدر زرداری اور بھارتی وزیراعظم من موہن کے درمیان ون آن ون ملاقات آدھے گھنٹے جاری رہی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر اعظم نے صدرزرداری کے ساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دیا اور دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کی تصدیق کی۔ صدر زرداری نے بھارتی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے بعد بھارت کے سیکرٹری خارجہ رنجن متھائی نے پریس بریفنگ میں بتایا ملاقات میں کشمیر اور سیاچن سمیت تمام تفصیہ طلب تنازعات گفتگو کی گئی۔ رنجن متھائی کا کہنا تھا صدر آصف علی زرداری کو نئی ویزا پالیسی کی تفصیلات بتائی گئیں اور توقع ہے کہ آئندہ ایک دو ہفتے میں اس معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔
رنجن متھائی نے بتایا کہ ممبئی حملوں اور حافظ سعید کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی جس پر صدرزرداری کہا کہ معاملے پر دونوں ممالک کو مزید تبادلہ خیال کی ضرورت ہے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ رنجن متھائی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کے دورہ پاکستان کا شیڈول جلد طے کیا جائے گا۔