لندن (جیوڈیسک)صدرآصف علی زرداری آج نیویارک سے لندن روانہ ہوں گے جہاں الطاف حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد آج صدر زرداری لندن کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لندن میں قیام کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کریں گے۔ دونوں راہنماء سندھ کے بلدیاتی نظام ، اتحادیوں کے مابین اختلافات اور آئندہ انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔