صدر زرداری کے دورہ میرپور سے تحریک آزادی کشمیر اور خطے کی تعمیر و ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہو نگے
Posted on September 1, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر زرداری کے دورہ میرپور سے تحریک آزادی کشمیر اور خطے کی تعمیر و ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے پیپلز پارٹی کی حکومت آزادکشمیر کے اندر مفاہمتی پالیسی کو فروغ دے رہی ہے ایکٹ 1974میں ترامیم کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے قومی کانفرنس بلانا احسن اقدام ہے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے راہنما چوپدری عامر حمید آف پونا نے کیا انہوں نے کہاکہ اکتوبر میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کا دورہ میرپور انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسکے تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطے کی خوشحالی و تعمیر وترقی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔
انہوں نے کہاکہ ایکٹ 1974میں ترامیم کیلئے تمام جماعتوں اور قومی لیڈر شپ کی کانفرنس بلانا اور ترامیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنا پیپلز پارٹی کی مفاہمتی سیاست کاحصہ ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر کے اندر مفاہمتی پالیسی کو اپنا کر محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو عملی جامعہ پہنایا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت بجٹ کے بعد ایکٹ 1974میں ترامیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کرے گی چوہدری عامر حمید نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک سال کے اندر آزاد خطے کے اندر میگا پراجیکٹس شروع کرکے تعمیروترقی کا جال بچھا دیا ہے۔
میگا پراجیکٹس کے آغاز سے عام آدمی کو بھی ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی عدم اعتماد کی باتوں میں کوئی صداقت نہ ہے پیپلز پارٹی آزادکشمیر صدر زرداری کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہیں ۔