امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر آصف زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ہی اپنی معمول کی مصروفیات شروع کر دیں گے۔ برسلز میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ صدر آصف ذرداری کے بارے میں دی جانے والی مشکوک خبروں پر یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ وہ صحت کے مسائل کا شکار ہیں اوراسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کلنٹن نے صدر کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔