صدر مملکت کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی کو وفاقی محتسب مقرر کردیا گیا،عہدہ دوسال سے خالی تھا۔صدر مملکت آصف علی زرادری کے پرنسپل سیکرٹری سلمان فاروقی کو وفاقی محتسب کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
وفاقی محتسب کا عہدہ گزشتہ دوسال سے خالی چلا آ رہا تھا ، جنرل سلمان فاروقی کا کہنا ہے قومی ادارے میں پچھتر ہزار درخواستیں زیرالتوا ہیں، دو ماہ کیلئے مشروط خدمات سرانجام دوں گا،لوگوں کی شکایات دور کرنے کیلئے واضح اقدامات کیے جائیں گے۔